غزل
چشمِ میگوں ذرا ادھر کر دے
دستِ قدرت کو بے اثر کر دے
تیز ہے آج دردِ دل ساقی
تلخیء مے کو تیز تر کر دے
جوشِ وحشت ہے تشنہ کامی ابھی
چاکِ دامن کو تا جگر کر دے
میری قسمت سے کھیلنے والے
مجھ کوقسمت سے بے خبر کر دے
لٹ رہی ہے مری متاعِ نیاز
کاش وہ اس طرف نظر کر دے
فیض تکمیلِ آرزو معلوم!
ہو سکے تو یونہی بسر کر دے
💌 Enjoyed this post? Never miss out on future posts by
following us via email.
No comments:
Post a Comment
Please don't enter any Spam link in the comment box.