Urdu Poetry Collection

Tuesday, December 31, 2019

حیراں ہے جبیں آج کِدھر سجدہ روا ہے

حیراں ہے جبیں آج کِدھر سجدہ روا ہے
سر پر ہیں خداوند سرِ عرش خدا ہے

کب تک اسے سینچو گے تمنّائے ثمر میں
یہ صبر کا پودا تو نہ پھولا نہ پھلا ہے

ملتا ہے خراج اس کو تری نانِ جویں سے
ہر بادشہِ وقت ترے در کا گدا ہے

ہر ایک عقوبت سے ہے تلخی میں سوا تر
وہ رنج جو نا کردہ گناہوں کی سزا ہے

احسان لیے کتنے مسیحا نفسوں کے
کیا کیجیے دل کا، نہ جلا ہے نہ بجھا ہے

💌 Enjoyed this post? Never miss out on future posts by following us via email.

No comments:

Post a Comment

Please don't enter any Spam link in the comment box.