مرد ہونی چاہئے, خاتون ہونا چاہیے
اب گرامر کا یہی قانون ہونا چاہیے
نرسری کا داخلہ بھی اب سر سری مت جانئے
آپ کے بچے کو افلاطون ہونا چاہیے
رات کو بچے پڑھائی کی اذیت سے بچیں
ان کو ٹی وی کا بہت ممنون ہونا چاہیے
دوستوں انگلش ضروری ہے ہمارے واسطے
فیل ہونے کو بھی کوئی مضمون ہونا چاہیے
صرف محنت کیا ہے انور کامیابی کے لئے
کوئی اوپر سے بھی ٹیلی فون ہونا چاہیے
No comments:
Post a Comment
Please don't enter any Spam link in the comment box.