Saturday, March 28, 2020

Nai Khwahish Rchai Ja Rhi He-Tri Furqat Mnai Ja Rhi He

نئی خواہش رچائی جا رہی ہے
تیری فرقت منائی جا رہی ہے
ہے ویرانی کی دھوپ اور ایک آنگن
اور اس پر لُو چلائی جا رہی ہے
نبھائی تھی نہ ہم نے جانے کس سے
کہ اب سب سے نبھائی جا رہی ہے
کہاں لذت وہ سوزِ جستجو کی
یہاں ہر چیز پائی جا رہی ہے
سُن اے سورج جدائی موسموں کے
میری کیاری جلائی جا رہی ہے
بہت بدحال ہیں بستی، تیرے لوگ
تو پھر تُو کیوں سجائی جا رہی ہے
خوشا احوال اپنی زندگی کا
سلیقے سے گنوائی جا رہی ہے
دریچوں سے تھا اپنے بیر ہم کو
سو خود دیمک لگائی جا رہی ہے
جدائی موسموں کی دھوپ سنیو
مری کیاری جلائی جا رہی ہے
مری جاں اب یہ صورت ہے ک مجھ سے
تری عادت چھڑائی جا رہی ہے
میں پیہم ہار کے یہ سوچتا ہوں
وہ کیا شئے ہے جو ہاری جا رہی ہے

 گمان -جون ایلیا(Jun Elia)

By Urdu Mehfil

No comments:

Post a Comment

Please don't enter any Spam link in the comment box.