Wednesday, April 1, 2020

Kaon Se Shaoq Kis Hawas Ka Nahi

کون سے شوق کس ہوس کا نہیں
دل مری جان تیرے بس کا نہیں
راہ تم کارواں کی لو کہ مجھے
شوق کچھ نغمۂ جرس کا نہیں
ہاں مرا وہ معاملہ ہے کہ اب
کام یاران نکتہ رس کا نہیں
ہم کہاں سے چلے ہیں اور کہاں
کوئی اندازہ پیش و پس کا نہیں
ہو گئی اس گلے میں عمر تمام
پاس شعلے کو خار و خس کا نہیں
مجھ کو خود سے جدا نہ ہونے دو
بات یہ ہے میں اپنے بس کا نہیں
کیا لڑائی بھلا کہ ہم میں سے
کوئی بھی سینکڑوں برس کا نہیں

 گمان -جون ایلیا(Jun Elia)
By Urdu Mehfil

No comments:

Post a Comment

Please don't enter any Spam link in the comment box.